Friday, 29 November 2024


لاپروہی برتنے پر 6 ملازمین کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی


ایمزٹی وی(پشاور)پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پرافغان باشندے کے اسکینر سے گزرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرلوگوں کو خوب محظوظ کیا لیکن ساتھ ہی اس ویڈیو نے چھ ملازمین کی ملازمت خطرے میں ڈال دی۔ ملازمین کو معطل کرکے ویڈیو منظرعام پرآنے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پرسامان سمیت اسکینر میں گھس جانے والے افغان باشندے کی ویڈیوسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پرلگے اسکینرسے گزرنے والے افغان باشندے کوواپس جاکر بیگ اسکینر سے گزارنے کا کہا گیا لیکن وہ بیگ سمیت خود بھی اسکینر میں گھس گیا اور دوسری جانب سے نمودار ہوا یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود کچھ ملازمین ہنستے رہے تو کسی نے سر پکڑ لیا افغان باشندے کی اس سادگی کا معاملہ میڈیا پر آیا تو این ایل سی حکام نے اس کا نوٹس لے لیا ویڈیو منظرعام پرلانے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلئے چھ ملازمین طاہر،مشرف، وقاص، رضوان اور وقاص کو معطل کردیا گیا ہے اور انکوائری شروع کردی گئی ہے

 

Share this article

Leave a comment