Friday, 29 November 2024


کیڈٹ کالج ڈاکٹرز کی ٹیموں کو کالج میں طلب کرلیا

ایمزٹی وی(صوابی) کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں طلباء کی طبیعت ناساز ہوگئی

 

خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضرِ صحت کھانا کھانے کے باعث 160 سے زائد طلباء کی حالت غیر ہوگئی جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

ڈی پی او صوابی اور اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم صوتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور چلڈرن وارڈ خالی کروالیے گئے ہیں۔

کیڈٹ کالج میں 590 طلبا زیر تعلیم ہیں دیگر متاثرہ بچوں کے میڈیکل چیک اپ کے لیے انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی ٹیموں کو کالج میں طلب کرلیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے مضر صحت کھانے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے نوشہرہ اور مردان سے ایمبولینسز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جن کی تعداد 180 تک پہنچ گئی ہے

Share this article

Leave a comment