Friday, 29 November 2024


فلم ’مالک‘کی نمائش پر پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’مالک‘ کی نمائش کےحوالےسےکیس کا فیصلہ آنے تک فلم پر عائدپابندی ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مزرا نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکاموقف تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے فلم’ مالک‘ کی نمائش پر سے پابندی ختم کردی ہے۔

اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جس میں فلم پرعائد پابندی کوچیلنج کیا گیا ہے،پابندی کے باعث فلم کی ٹیم کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

استدعاہے کہ پابندی کے خلاف درخواست کاحتمی فیصلہ آنےتک فلم پرسےپابندی عارضی طورپرختم کی جائے۔

عدالت نے استدعا مستردکرتےہوئے قرار دیاکہ انتظار کریں، درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔

Share this article

Leave a comment