Friday, 29 November 2024


معروف بھارتی اداکاروں نے بالی ووڈ کو کنگال کردیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار انوراگ کشیاب نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان اور اکشے کمار کے بڑھتے ہوئے معاوضوں سے فلم نگری کو نقصان ہورہا ہے۔

ہدایتکار انوراگ کشیاپ کاشمار فلم نگری کے بڑے ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جب کہ انوراگ کشیاب فلموں کی ہدایتکاری کے علاوہ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی ہیں جس میں ’’گینگ آف وسیع پور‘‘،’’اڑتاپنجاب‘‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں لیکن اب اپنی متنازعہ فلموں کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والے ہدایتکار نے فلمی دنیا کے بڑے ستاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیاپ کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ اپنی اہلیت سے زیادہ وصول کرتے ہیں جس کے باعث فلم نگری کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ڈزنی اور بالاجی جیسے بڑے پروڈکشن ہاؤسزبھی دیوالیہ ہو گئے ہیں۔

انوراگ کیشاپ نے کہا کہ ہالی ووڈ فلمیں بلین میں کماتی ہیں اسی لیے ان اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملتا ہے لیکن ہماری فلمیں زیادہ سے زیادہ 300 کروڑ کماتی ہیں جس کے باوجود ہمارے اداکار کمائی میں ہالی ووڈ اسٹارز کو ٹکردے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ معاوضہ دینے کے ذمہ دار پروڈیوسر ہیں جو اداکاروں کو زیادہ معاوضہ دیتے ہیں لہٰذا پروڈیوسرز کو بھی فلموں کے بجٹ کو دیکھ کرمعاوضہ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار انوراگ کشیاپ کی کئی فلمیں ناکام ہوچکی ہیں جس میں ’’بمبئی ویلویٹ‘‘،’’شاندار‘‘ اور ’’این ایچ 10‘‘ شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment