Friday, 29 November 2024


تعلیم کے لیے لیا جانے والا قرض بچوں پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے


ایمز ٹی وی (صحت) امریکی ماہرینِ نفسیات کے مطابق والدین کی مالی مشکلات اور قرض لینے کا عمل بچوں کی نفسیاتی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ گھراور تعلیم کے لیے لیا جانے والا قرض بچوں پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے لیکن دیگر اخراجات، کریڈٹ کارڈ اور علاج کے لیے لیا جانے والا قرض بچوں کو رویوں اور تربیت کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ اس طرح مالی مشکلات حل کرنے کے لیے قرض لینے کے اچھے اور برے اثرات ظاہر ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف وسکانسن میں غربت پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے مطالعے کے بعد کہا ہے کہ ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ قرض کے اچھے اور برے، دونوں طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے لیے ماہرین نے 1979 سے پورے امریکا کے بچوں کا ڈیٹا لینا شروع کیا اور یہ تحقیقی 2008 تک جاری رہی۔ تحقیق کے مطابق قرض بڑھنے سے بچے میں رویے اور نفسیات کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اگر قرض کریڈٹ کارڈ، دوستوں ، بینک یا اسپتال کا ہو تو ان کا تذکرہ بچوں پر منفی اثر ڈالتا ہے اور خود بچے کی نشوونما کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ والدین کو بچوں کے سامنے مالی مسائل، قرض لینے اور اس کی ادائیگی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اس سے بچے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ قرض کے لین دین پر والدین کا جھگڑا بھی بچوں پر برا اثر ڈالتا ہے۔

Share this article

Leave a comment