Friday, 29 November 2024


9/11 کمیشن کے چیرمین کا حیرت انگیز بیان

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی ریاست نیوجرسی کے سابق گورنر اور9/11 کمیشن کے شریک چیئرمین تھامس کیان نے کہا ہے کہ11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے 15 برس بعد بھی امریکا القاعدہ اور اسی طرح کی بنیاد پرست انتہاپسندی کے خلاف کسی قسم کی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم جیت نہیں رہے بلکہ سادہ الفاظ میں ہم ایک تعطل کا شکار ہیں۔ واضح حقیقت یہی ہے کہ 15 برس میں ہم 11 ستمبر جیسے ایک بڑے حملے کا شکار نہیں ہوئے لیکن دوسری طرف ہم پر بہت بڑی تعداد میں چھوٹے حملے ہوئے ہیں۔

انھوں نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کیساتھ ساتھ افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں انتہاپسندوں کے عروج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قیام سمیت انسداد دہشتگردی پر اربوں ڈالر خرچ کر چکی ہے لیکن اب بھی دنیا بھر میں صورتحال شاید9/11 سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ہمیں حکمت عملی تبدیل کرنا ہو گی.

Share this article

Leave a comment