Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


نوازشریف بھارت کیخلاف بیان کاروباری مفادات کی وجہ سے نہیں دے رہے، عمران خان...

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کئی روز سے بھارتی جارحیت ہورہی ہے ،کدھر ہے لیڈر،قوم کو اس وقت لیڈر کی ضرورت ہے۔ سرتاج عزیز کو آگے نہ کریں۔ بھارتی جارحیت پر ابھی تک وزیراعظم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ وہ بھارتی جارحیت کے خلاف بیان دیں۔انھوں نے کہا کہ آباد دھرنوں سے پاکستان کا سارا معاشرہ جاگ گیا ہے اورخواتین کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، انہوں نے کہاکہ میرا عزم کم نہیں ہوا، نوازشریف کے استعفیٰ تک یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے کے دوران مشکل وقت سے گزرے مجھے کہا گیا کہ دھرنے میں لوگ کم ہوگئے ہیں۔ فیس سیونگ کیلئے حکومت سے معاہدہ کرلیں ،برے وقت میں بھی نوازشریف کے استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری تحریک کیلئے گھروں سے نکل آئی ہیں ، بچوں میں سیاسی شعور آگیاہے جس پربہت خوش ہوں۔عمران خان نے کہاکہ کراچی ، لاہور اور میانوالی میں تاریخی جلسوں نے ثابت کردیا ، تبدیلی آگئی ہے،جمعہ کو ملتان میں جلسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے،نیا پاکستان خواب کا نام نہیں ،اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ نوازشریف بھارت کیخلاف بیان کاروباری مفادات کی وجہ سے نہیں دے رہے۔

Share this article

Leave a comment