Friday, 29 November 2024


ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے

ایمزٹی وی (موسمیات) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بڑھتی سردی نے جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھا دیئے ہیں۔ بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت اور مسلم باغ سمیت شمالی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں اور لوگ منہ مانگے دام میں لکڑی خرید رہے ہیں۔ گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سردی کی لہر برقرار ہے ساتھ ہی موسمی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ جس سے بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان سمیت دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں سردی میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے ۔

Share this article

Leave a comment