Friday, 29 November 2024


نیویارک کی جنرل اسمبلی کے نئے صدرپیٹرتھامسن نے حلف اٹھالیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد کی جانے والی تقریب حلف ِبرداری سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر تھامسن کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے لیےعدم برداشت جیسی منفی سوچ ختم ہونی چاہیئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل اسمبلی کے اکہتروے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسمبلی کی سالانہ عام بحث اس ماہ کی بیس تاریخ کو شروع ہوگی جوایک ہفتے تک جاری رہے گی ‘ بحث کے دوران سربراہان مملکت اور حکومت اور دیگر اعلیٰ قومی نمائندے دنیا کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اٹھتر سالہ پیٹر فجی سے تعلق رکھتے ہیں اور اقوام متحدہ میں فجی کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے صدر کے عہدےکے لیے ان کا انتخاب جون میں ہوا تھا اورا نہیں نے سائپرس کے اندریس ماوریانیس کو شکست دے کر صدر کے عہدے کے لیے فتح حاصل کی تھی۔

اقوام متحدہ کے صدر کے عہدے کی مدت ایک سال ہوتی ہے اور ہرسال کسی نئے خطے سے اقوام متحدہ کا صدر منتخب کیا جاتا ہے اب کی بار یہ اعزاز بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشائی ممالک کے حصے میں آیا ہے۔

Share this article

Leave a comment