Friday, 29 November 2024


ڈی سی کا ہائر سیکنڈری اسکول میں کمپیوٹر لیب کاافتتاح

ایمز ٹی وی (تعلیم) ڈپٹی کمشنر احسان اللہ اور چیئرمین ڈیڈک وایم پی اے شاہ فیصل خان نے ڈی ڈی او ایجوکیشن عقل بادشاہ کے ایجوکیشن ہاسٹل اور ڈگری بوائز کالج کا اچانک دورہ کیا اور گورنمٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کالج کے پرنسپل ،لیکچررز سمیت 40غیر حاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے تنخواہوں میں سے 7دن کی کٹوتی کی بھی ہدایت جاری کردی۔ ہنگو ڈگری کالج کی بھوت بنگلہ میں تبدیلی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر نے اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کروڑوں روپے فنڈز لگاتی ہے مگر سرکاری اسٹاف کی نااہلی کی وجہ سے اچھی اچھی بلڈنگ ابھی بھی بھوت بنگلہ منظر پیش کرتی ہے جس پر افسوس ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہنگو میں تین ارب سے زائد میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہیں ۔مزید دو سالوں میں کونے کونے تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھادینگے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈک وایم پی اے شاہ فیصل خان نے ڈپٹی کمشنر احسان اللہ کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Share this article

Leave a comment