Friday, 29 November 2024


اقوام متحدہ سے مہاجر بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل

ایمز ٹی وی (تعلیم) اقوام متحدہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوصف زئی نے عالمی برادری سے دنیا بھر میں موجود مہاجر کیمپوں میں بچوں بالخصوص پناہ گزین لڑکیوں کو تعلیم کی مکمل سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع کی مناسبت سے ملالہ یو سف زئی نے بر منگھم سے پیغام میں کہا کہ کیمپوں میں موجودہ تمام 21ملیں مہاجر ین کے بچوں کے لئے 12سال کی مدت پر مشتمل تعلیم کے بندوبست کی ضمانت دی جائے۔ملالہ اس سال اپنی تعلیمی مصروفیات کی بنا پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہیں ۔

Share this article

Leave a comment