Friday, 29 November 2024


وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے وعدہ

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ اسی سال پورا کریں گے،


بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔

یہ ہدایات انہوں نے وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں‌ وفاقی کابینہ نے توانائی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور انہیں فوری مکمل کیا جائے۔

انہیں بریفنگ دی گئی کہ پن بجلی منصوبے کا پہلا یونٹ فروری 2018ء میں کام شروع کردے گا جبکہ کئی اور منصوبے زیر غور ہیں جن پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے

Share this article

Leave a comment