Friday, 29 November 2024


وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر غورکیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی سلامتی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملکی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھرمیں کومبنگ آپریشن جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔دونوں راہنماؤں نے وزیراعظم کے دورہ امریکاپر بھی مشاورت کی۔

Share this article

Leave a comment