Friday, 29 November 2024


رشی اور رندھیر کپور نے بھارتی صحافیوں کو تھپڑجڑ دیئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکار رشی کپور اور ان کے بھائی رندھیر کپور نے ممبئی میں اپنے گھر پر منعقد کی گئی ایک مذہبی تقریب کے دوران وہاں موجود صحافیوں سے جھگڑا کرنے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس جھگڑے کے دوران دونوں اداکاروں نے صحافیوں اور کیمرہ مین کو تھپڑ مارے اور ایک میڈیا نمائندے کو دھکا دے کر نیچے گرا دیا۔رپورٹ کے مطابق رشی کپور اور رندھیر کپور کے اس جھگڑے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دونوں اداکار صحافیوں کو مارتے نظر آئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے دوران رشی کپور اور رندھیر کپور کے غصے میں آنے اور اس طرح سے پیش آنے کی بظاہر کوئی وجہ نہیں تھی، میڈیا صرف اس ایونٹ کو کور کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔واضح رہے کہ رشی کپور اس قسم کے واقعات کے حوالے سے اکثر وبیشتر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment