Saturday, 30 November 2024


صومالیہ میں ایک بار پھر فوج پے حملہ

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) صومالیہ میں حکام کے مطابق ایک خودکش حملے میں فوج کے ایک اعلیٰ افسر سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حملہ آور نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی جنرل محمد جمالے گوبالے کے قافلے سے ٹکرا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق جنرل گوبالے کی گاڑی سڑک پر جارہی تھی جب ایک اور گاڑی نے اس کو ٹکر ماری اور دھماکہ ہوا۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ فوجی ہسپتال سے نکل کر وزارت دفاع کی جانب جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی جنرل پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملے ہوچکے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنرل گوبالے کے خاندان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

۸واضح رہے کہ جنرل گوبالے صومالی فوج کے تھرڈ بریگیڈ کو کمانڈ کر رہے تھے جو جنوبی صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف برسرپیکار ہے۔

Share this article

Leave a comment