Saturday, 30 November 2024


بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا،

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) دنیا بھر میں جموریت کا راگ الاپنے والا بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا اور اب بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریب میں شرکت سے روک دیا۔


نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو مقامی اسکول نے 30 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کو برقراررکھتے ہوئے انھیں شرکت کرنے سے روک دیا۔ دوسری جانب تقریب میں 6 پاکستانی بچے بھی مدعو تھے ، انھیں بھی آنے سے منع کر دیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اڑی سیکٹر حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی دفترخارجہ طلبی، بھارتی الزام مسترد


واضح رہے کہ اس پہلے بھی متعدد بار بھارت پاکستانی ہائی کمشنر کو مختلف تقریبات میں روکا چکا ہے

Share this article

Leave a comment