Saturday, 30 November 2024


حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج کشمیر میں ہڑتال

ایمز ٹی وی (سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں 77 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے، مظاہروں سے خوفزدہ انتظامیہ نے وادی میں جگہ جگہ کرفیو لگا رکھا ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج مختلف علاقوں میں کشمیر ی احتجاجی مارچ کریں گے ،وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے ۔ انتظامیہ نے احتجاج اور آزادی مارچ روکنے کیلئے سری نگر ،اننت ناگ، شوپیاں سمیت متعدد علاقوں میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ حریت کانفرنس نے احتجاجی مارچ اور ہڑتال میں 29 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

Share this article

Leave a comment