Friday, 29 November 2024


ہمیں بجلی کے پلانٹ کیلئے اجازت دی جائے،وزیراعلی مراد علی شاہ

ایمز ٹی وی(کراچی) کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے قرار داد جمع کرائی۔ قراد داد کا متن ہے کہ حکومت سندھ کے الیکٹرک کی زائد بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملے کو وفاق کے سامنے اٹھائیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حیسکو نے سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا جوحال کیا ہے وہ سب کو پتا ہے۔


وزیراعظم سے کہا کہ ہمیں بجلی کے پلانٹ کیلئے اجازت دی جائے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدرات شروع ہوا۔اجلاس میں کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے قرار داد جمع کرائی۔ قراد داد کے متن میں حکومت سندھ کے الیکٹرک کی زائد بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملے کو وفاق کے سامنے اٹھائیں۔ کے الیکٹرک کو کراچی کی عوام سے لوٹ مار کی آزادی نہیں دیں گے۔ 13 ہزار کی آمدنی والے شخص کو تنخواہ سے بھی زیادہ بل بھیجا جارہا ہے۔

اجلاس میں وقفہ سوالات کے آغاز میں ایم کیوایم کی رکن اسمبلی ہیر سوہو کی جانب سے محکمہ توانائی سے متعلق سوال کیا، جس پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت اور حیسکو نے سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا جوحال کیا ہے وہ سب کو پتا ہے۔ ٹرانسمیشن لائن کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔جنوری تک ہمارے سسٹم میں سو میگاواٹ تک بجلی آجائے گی۔ نارا کینال میں بھی بجلی کی پیدوار کے لئے جس کمپنی کو کام دیا تھا اس نے کام میں تاخیرکی۔ سلیم بندھانی نے سوال کیا کہ ضلعی سطح پربجلی کی اسکیم متعارف کرانےکاکوئی پروگرام ہے؟وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ تمام اسکیموں کی تفصیلات ایوان کو فراہم کردی جائیں گی۔

تمام اسکیموں کی تفصیلات ایوان کو فراہم کردی جائیں گی۔حیسکو اورسیسکو ہماری رفتار کو فالو نہیں کررہے۔ہم اور تیز کام کرنا چاہتے ہیں،2007 میں پہلی بارپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اسکیم متعارف کرائی تھی۔سندھ حکومت لاکھڑا میں بھی پاورپلانٹ لگانا چاہتی ہے۔ہم اپنا پروجیکٹ کسی کو نہیں دے رہے، ہم صرف بجلی پیدا کرکے کے الیکٹرک کو دیں گے۔کوئلے سے بجلی پیداکرنے کیلئے ڈاکٹر ثمرمبارک مند کام کررہے ہیں، ہواسے 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ہوا سے 310میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، تھرپارکر اور بدین میں بجلی کے پراجیکٹ لگ رہے ہیں۔

ٹھٹھہ سجاول پل پرہیوی ٹریفک کیلیےفور لین ٹریک برج بنارہے ہیں۔تھرپارکر میں ایئرپورٹ بنانے کیلے سول ایوی ایشن کو ٹھیکادیاتھا،ایئرپورٹ بنانا سول ایوی ایشن کا کام ہے۔سول ایوی ایشن کو ٹھیکیدار نے چونا لگادیا۔وفاق کیساتھ بجلی ٹیرف کے معاملات ابھی حل نہیں ہوئے۔وزیراعظم سے کہا کہ ہمیں بجلی کے پلانٹ کیلئے اجازت دی جائے

Share this article

Leave a comment