Friday, 29 November 2024


دوہزار اٹھارہ تک آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے ،مراد علی شاہ

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی دوہری پالیسیوں کے باعث سندھ میں بجلی کا حال برا ہوا،

پیپلز پارٹی کی حکومت ٹرانسمیشن لائن کو بہتر کرنے میں مصروف ہے ۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں بجلی کاجوحال کیا ہے وہ سب کوپتا ہے ، وزیراعظم سے ملاقات میں بھی سندھ میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم پر بات کی اور ان سے کہا کہ ہمیں سندھ بجلی کے پلانٹ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ سندھ میں بجلی کی فراہمی یکساں بنائی جاسکے ۔
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق اگر التوا میں پڑے ٹیرف کا معاملہ حل کردے تو دوہزار اٹھارہ تک آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے جس سے سندھ میں لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوسکے گی

Share this article

Leave a comment