Friday, 29 November 2024


رائےونڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ قافلو ں کی آمد جاری

ایمز ٹی وی(لاہور) تحریک انصاف آج رائےونڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،ملک کے مختلف شہروں سے قافلو ں کی آمد جاری ہے،بڑی تعداد میں کپتان کے کھلاڑی رائے ونڈ کے اڈہ پلاٹ پہنچ گئے۔

رائے ونڈ کے اڈہ پلاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اسٹیج بھی سج گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ رات رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا،مارچ میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جاری ہے،بڑی تعداد میں کارکن پہنچ بھی چکے ہیں،خواتین کی بڑی تعداد بھی احتجاج کے لیے رائے ونڈ پہنچی ہیں۔

مزیدپڑھیں:رائے ونڈ مارچ قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

رائےونڈ روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ٹریفک کا بہاؤ بحال رکھنے کے لیے 2ایس پیز، 6ڈی ایس پیز، 42انسپکٹر، 112پٹرولنگ آفیسرزاور 760ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈہ پلاٹ میں ہونےوالے جلسہ کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کےلیے انتظامات مکمل کر لیے۔

ٹریفک رواں رکھنے کے لیے 10لفٹر اور 4بریک ڈاؤن بھی ہوں گے۔کئی مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں سےگزارا جائے گا۔شہر کے داخلی راستوں سے آنےوالی ایمبولینسوں کو اسپتالوں تک پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں تاریخی مارچ ہوگا پہلے نوازشریف کے لیے پیغام دینا تھااب نریندر مودی کو سخت پیغام دیں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح گیارہ بجے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں اپنی رہاہش گاہ زمان پارک پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں تحریک انصاف کے سربراہ کی تقریر سمیت دیگر اہم امور پر مشاوت کی جائے گی

Share this article

Leave a comment