Friday, 29 November 2024


ملتان ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی نا کام

ایمز ٹی وی(ملتان) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کو بڑی تباہی سے بچالیا، گھر پر چھاپہ مار کر 4 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ہینڈ گرنیڈز،بارودی مواد اور نقشے برآمد کرلیے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مخبری پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا اور 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

چاروں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، یاسر اور راشد کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ سعید خان وزیر ستان سے تعلق رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی میں 8 ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد کیے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Share this article

Leave a comment