Saturday, 30 November 2024


امریکہ کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی درخواست


ایمز ٹی وی ( واشنگٹن )امریکا نے لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہےکہ امریکا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور دونوں ممالک سے پر امن رہنے درخواست کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں، ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔مارک ٹونر نے بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق انہیں نہیں کرنی بلکہ پاکستان اور بھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردار تھا۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں۔

Share this article

Leave a comment