Friday, 29 November 2024


پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام نہ دینے کا فیصلہ


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پرپابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ممبئی میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ممبئی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن بھی انتہاء پسندوں کی روش پر چل نکلی، اب سے کچھ دیر قبل ممبئی میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پروڈکشن اسٹاف پر بھی بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق، حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکاروطن واپس لوٹنے لگے ہیں، بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم بھی دیا تھا

Share this article

Leave a comment