Friday, 29 November 2024


کا شتکاروں کے لئے موبائل فون ایپ منصوبہ

ایمز ٹی وی ( کراچی )حکومت پنجاب نے کسان پیکیج کے تحت کاشتکارو ں کو سستے موبائل فون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے کاشتکاروں کو فصلوں سے متعلق مکمل معلومات و سہولیا ت فراہم کی جا سکیں گی۔ پنجاب حکومت صوبے کے کاشتکاروں کو سستے موبائل فون دینے کے منصوبے پر کام کررہی ہے جس کیلئے ایک برطانوی فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،منصوبے کے تحت صوبے کے کسانوں کو سبسڈی فراہم کرتے ہوئے محض ایک ڈالر(پاکستانی 100روپے ) کی قیمت کے عوض موبائل فون فراہم کئے جائینگے ،مزید یہ کہ جلد ہی پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا،کسانوں کو فراہم کردہ موبائل فونز میں مختلف ایپس موجود ہوں گی جس کے ذریعے کاشتکار مختلف فصلوں سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں گے۔

Share this article

Leave a comment