Friday, 29 November 2024


اوم پوری اور مہیش بھٹ پاکستانی اداکاروں کے حق میں میدان میں آگئے


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار اوم پوری اور ہدایت کار مہیش بھٹ بھی پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی اجازت ملنے کے حق میں میدان میں آگئے۔ اڑی حملے اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد سے ہی بھارت کی پاکستان مخالف پالیسیوں اور سازشوں کے باعث پاکستانی فنکار بھی ہندو انتہا پسندوں کی نفرت کا شکارہیں۔ ایک جانب بھارتی عوام کو دھمکانے والی انتہا پند تنظیم شیوسینا کے حامی ہیں تو دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں کچھ سمجھدار بھارتی فنکار پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بھی اٹھا رہے ہیں۔

بھارتی اداکارسلمان خان کے بعد اب ہدایت کارمہیش بھٹ اوراداکاراوم پوری پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں پاک بھارت حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو چاہیئے کچھ افراد کی پرتشدد کارروائیوں کوان افراد کا مستقبل نہ لکھنے دیا جائے جو میری طرح امن چاہتے ہیں۔اداکاراوم پوری نے بھی دبنگ خان اورہدایتکارمہیش بھٹ کے موقف کا ساتھ دیتے ہوئے بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کی تائید کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کی حمایت کی گئی تھی جس پربھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی جانب سے انہیں سبق سکھانے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment