Friday, 29 November 2024


پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن


ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام نے رات اندھیرے میں گزاری جبکہ حکام وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ صورت حال مزید کچھ دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور کمپنی کو تیل کی عدم فراہمی کے بعد 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، بہاولنگر، گوجرانوالہ، نارنگ، فیصل آباد، جھنگ، قصور، پھول نگر، پتوکی، مریدکے، جہلم، چکوال کے بعض علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی اور شہریوں نے رات اندھیرے میں گزاری۔

لاہور میں بھی گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، مغلپورہ، اچھرہ، جوہرٹاون، مسلم ٹاون، سمن آباد اور اندرون شہر کے علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

وزارت پانی و بجلی کے مطابق گرمی میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے،بجلی کی طلب ساڑھے 16 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ پیداوار ساڑھے 11 سے 12 ہزار رہ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کچھ دن تک جاری رہ سکتی ہے،4 آئی پی پیز اور 2 جینکوزکی غیر متوقع بندش سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑگئی،متاثرہ پلانٹس کی بحالی سے صورتحال بہتر ہو جائے گی

Share this article

Leave a comment