ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افریقی ملک کینیا کے شمال مشرقی علاقے منڈیرا میں شدت پسند گروہ الشباب کے حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، صوبائی گورنر علی روبا نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک کینیا کی حکومت صومالیہ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس نہیں بلاتی الشباب کی جانب سے حملے جاری رہیں گے ، واضح رہے کہ الشباب کے خلاف لڑائی میں مصروف افریقی اتحادی فورس میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں، گورنر نے مزید کہا کہ سرحد کے قریب منڈیرا میں الشباب اکثر حملے کرتی رہتی ہے ۔
شدت پسند گروہ الشباب کے حملے میں 6 افراد ہلاک
- 07/10/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1057 K2_VIEWS
Leave a comment