Saturday, 30 November 2024


سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن داعش کی معاون نکلی

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ،رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔ ادھر ری پبلکن ارکان کاکہنا تھا کہ ہلیری اس سارے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہیں جیسا کہ وہ اس سے قبل بیشتر معاملات میں حلف لینے کے باوجود جھوٹ بولتی آئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہلیری کلنٹن کی نئی2 ہزار کے قریب ای میلز میں کیا گیاہے۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہم نے ہلیری کلنٹن کی1700 ای میلزجاری کی ہیں جو صرف اور صرف لیبیا کے حوالے سے ہیں، ان ای میلزسے واضح ہوتاہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا، اس کے بعد شام میں داعش اوردیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحے کی فراہمی شروع ہوئی اوریہ سب ہلیری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا۔ جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجودجھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنناچاہیے۔

Share this article

Leave a comment