Friday, 29 November 2024


گلوکار کشور کمارکی 29ویں برسی 13اکتوبرکو منائی جائیگی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مدھر بھری آواز کے مالک کشور کمار کی 29ویں برسی 13اکتوبر کو منائی جائیگی ، 4اگست1929 کو کھنڈوا (بھارت) میں پیدا ہونیوالے کشور کمار کا اصل نام ابہاس کمار گنگولی تھا،انکے والد وکیل تھے ، وہ چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے ۔ کشور کمار نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں ہاف ٹکٹ، چلتی کا نام گاڑی، مسافر، بھائی بھائی، پڑوسن، پیار کیے جا، مسٹرایکس اِن بمبئے اورکئی شامل ہیں۔ گلوکاری میں کشور کمار کے ایل سہگل سے بڑے متاثر تھے۔کشور کمار کو اصل شہرت اس وقت ملی جب آر ڈی برمن کی موسیقی میں انکے گیت راجیش کھنہ پر پکچرائز کیے گئے ۔ آرڈی برمن، راجیش کھنہ اور کشور کمار کی تکون نے ایک عرصے تک بالی ووڈ میں تہلکہ مچائے رکھا۔ کشور کمار کو آٹھ مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے چار شادیاں کیں جن میں اپنے وقت کی حسین ترین اداکارہ مدھوبالا بھی شامل ہیں، انکی آخری شادی اداکارہ لیناچندا ورکر سے ہوئی، انکے بیٹے امیت کمار نے بھی کچھ عرصہ تک گلوکاری کی اور چند اچھے نغمات گائے لیکن وہ باپ جیسی شہرت حاصل نہ کرسکے ۔ 13اکتوبر1987 کو کشور کمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔ انہوں نے جس فلم کیلئے آخری گیت گایا اس کا نام ’’وقت کی آواز‘‘ تھا۔

Share this article

Leave a comment