Friday, 29 November 2024


حکومت کی طرف سے بھارتی فلموں پرپابندی نہیں لگائی گئی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) فلمسازسہیل خان نے کہاہے کہ فلمی حلقوں میں عام طورپریہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ بھارتی فلموں پرپابندی عائد کردی گئی ہے لیکن حکومت کی طرف سے بالی ووڈفلموں پرکوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔سینمامالکان نے محرم الحرام کی وجہ سے عارضی طورپربھارتی فلموں کی نمائش بندکی ہے کیونکہ محرم کے پہلے عشرے میں فلموں کابزنس ہوتاہی نہیں ہے ۔اگردوسری طرف بھارت کودیکھاجائے توانہوں نے اپنی ہی فلموں پربین لگادیاہے جن میں پاکستانی فنکارو ں نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں حالانکہ پاکستان میں قانونی طورپران فلموں پرپابندی ہے جوبھارتی ہوں یاا ن میں بھارتی اداکاروں نے کام کیاہو۔یہ پابندی 1965کی جنگ کے بعد پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد لگائی گئی تھی اس کے بعد پارلیمنٹ میں اس کی ترمیم نہیں کی گئی جبکہ انڈین فلمیں اوربھارتی فنکارپاکستانی فلموں میں کام کررہے ہیں۔انکاکہناتھاکہ ان حالات میں اگرپاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی لگادی جائیگی توکون ساطوفان آجائیگا۔

Share this article

Leave a comment