Friday, 29 November 2024


طلبا کو2800 چینی یوان بھی دئیے جائینگے

ایمز ٹی وی ( تعلیم) بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات اور سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کا نیا سنگ میل ثابت ہو رہا ہے ۔ اس دوستی کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے چینی زبان سکھانے کیلئے پاکستانی طلبہ کو چین بھجوا نے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

شہباز شریف نے پاکستانی طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی حکومت کی مدد سے اسکالرشپ کابھی آغازکیا ہے ۔ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 39 طالب علم بیجنگ پہنچ گئے ۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دیگر طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چین کے دوسرے شہروں میں بھیجا جائے گا۔

بیجنگ پہنچنے والے طلبا نے بتایا کہ وہ چینی زبان کا 2 سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد پاکستان جا کرسی پیک منصوبے کیلئے کام کرینگے ۔ ہر طالبعلموں کو کورس کے دوران ماہانہ 2800 چینی یوان دئیے جائینگے ۔

Share this article

Leave a comment