Friday, 29 November 2024


زندگی کا ہر لمحہ آخری لمحہ سمجھ کر جیتی ہوں،اداکارہ ریکھا

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ ) ریکھا نے چند دنوں بعد اپنی آنے والی سالگرہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو خوشی منانے کے کئے کسی تہوار کی ضرورت نہیں ،میں ان لوگوں میں سے ہوں جو زندگی کا ہر بہترین پل جینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔میں زندگی کا ہر لمحہ آخری لمحہ سمجھ کر جیتی ہوں،اداکارہ ریکھا نے کہا کہ وہ ہر روز دوبارہ سے پیدا ہو تی ہیں اور اپنے پیاروں کی پیار کی قدر دان ہیں۔

ان کی لغت میں بقا(سر وائیو) کا کوئی لفظ نہیں ہے میں زندگی بھر پور طریقے سے جیتی ہوں، میں فطرت کو اپنا استاد سمجھتی ہوں اور پر تشدد اور بدلے لینے والی طبیعت کی مالک نہیں ہوں، انھوں نے کہا کہ آواز کا اتار چڑھاؤ اور ڈائیلاگ ڈیلیوری ان کو امیت جی(امیتابھ بچن) نے سکھائی ۔ریکھا نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن ان کے نزدیک جذبات بے مول ہوتے ہیں جن کو الفاظ کا جامہ پہنا کر ان کو دکھایا یا بیان نہیں جا سکتا ہے،اس لئے ٹوئیٹر اور انسٹا گرام میرے لئے نہیں ہیں۔

Share this article

Leave a comment