Friday, 29 November 2024


فواد خان نے ایک اور بھارتی فلم سائن کرلی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو بالی ووڈ میں ایک اور فلم مل گئی ہے۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے اور فلموں کی نمائش روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد کئی فنکاروں نے بھارت چھوڑ دیا تھا جب کہ انتہا پسندوں نے یہیں بس نہیں کی اور پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام دینے والے بھارتی پروڈیوسرز کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیں لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور اس سب کے باوجود فواد خان کو ایک اور پاکستانی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہرش نرائن نے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کے لیے فلم ’’یہ رستے ہیں پیار کے‘‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ فلم میں فواد خان مرکزی کردار ادا کریں گے اور فلم 2 موسیقاروں کی کہانی پر مبنی ہے تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان دونوں ممالک میں کشیدگی کم ہونے پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے فواد خان اور ماہرہ خان کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Share this article

Leave a comment