Thursday, 28 November 2024


پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ٹھن گئی

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءو سابق مشیر جنگلات آفتاب حیدر نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو دنیور میں تاریخی احتجاج ہو گا اور موجودہ حکومت کے چہرے سے نقاب ہٹا یا جا ئے گا ۔ شاہراہ قراقرم دنیور کو بلاک کر کے حق ملکیت سمیت حق حا کمیت کے لیئے بھر پور احتجاجی مظاہر ہ ہو گا حکومت نے ایکشن پلان اور انسداد دہشت گردی کے نام پر عوام کو ڈرایا دھمکا یا تو اس کے سنگین نتا ئج بر آمد ہو نگے ۔

ہم جمہوری طر ز عمل سے عوام کے حقوق کے لیئے میدان عمل میں آئے ہیں جو کہ ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اپنی مر کزی قیادت کو اس بارے میں مکمل اعتماد میں لیا گیا ہے اور سی پیک سمیت گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے اس مر تبہ پاکستان پیپلز پارٹی مکمل عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو مٹی اور آلودگی کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا ہے جس کی تا ئید آج خود حکومتی نمائندے کر رہے ہیں کم سے کم گلگت بلتستان میں پاور پرا جیکٹس لگا ئے جا تے جس سے عوام کو فائدہ ہو تا زونز بناناتودور کی بات ایک رو پیہ کا بھی کو ئی اہم منصو بہ گلگت بلتستان میں نہیں رکھا گیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا ئے لیکن اس بار پی پی پی (ن) لیگ کی تمام کرپشن کے حوالے سے وائٹ پیپرز جا ری کر ے گی۔

یکم نومبر کے احتجاج کو مکمل کامیاب بنانے کے لیئے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کا آرگنا ئزر میں خود ہوں اور دنیور کے اس احتجاج کو تاریخی طور پر کامیاب بنانے کے لیئے دیگر تمام سیا سی سماجی مذہبی تنظیموں سمیت اسٹیک ہولڈرز کو مکمل اعتماد میں لیا جا ئے گا اور اس پروگرام کو مکمل کا میاب بنا یا جا ئے گا ۔

 

Share this article

Leave a comment