Friday, 29 November 2024


پاکستان سپر لیگ کے شایقین کے لیے خوش خبری

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے تمام 5 فرانچائز نے 16،16 کھلاڑیوں کو انتخاب کرلیا۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لئے پلیئرز کے انتخاب کے لئے دبئی میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ فرنچائز مالکان اور کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تمام کھلاڑیوں کو پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا تھا جب کہ پلاٹینئم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے ہر فرنچائز کو 3،3 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔

پلاٹینئم کیٹیگری سے لاہور قلندرز نے برینڈم میکولم، سنیل نارائن اور عمر اکمل کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگز نے کرس گیل، کیون پولارڈ اور شعیب ملک پر بھروسہ کیا، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی، این مورگن اور وہاب ریاض کا چناؤ کیا۔ پلاٹینئم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے کیون پیٹرسن، سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو چنا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق، شین واٹسن اور آندرے رسلز کو چنا۔

پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فرنچائز کا صدر بننے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کو نیا کپتان بنا دیا جب کہ بوم بوم آفریدی نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو پشاور زلمی کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ اسی طرح لاہور قلندرز کی قیادت اظہر علی کی بجائے برینڈم میکولم کریں گے جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈی کی قیادت مصباح الحق، کراچی کی کپتانی کرس گیل اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کی قیادت کیون پیٹرسن کریں گے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے لاہور قلندرز نے سہیل تنویر، ڈیوائن براوو اور یاسر شاہ کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگز نے محمد عامر، روی بوپارا اور کمار سنگاکارا کو چنا، پشاور زلمی نے شکیب الحسن، ڈیرن سیمی اور محمد حفیظ کو منتخب کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے کارلوس بریتھ ویٹ، لیوک رائٹ اور انور علی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل رکھا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شرجیل خان، محمد عرفان اور سیموئل بدری پر بھروسہ کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں سے لاہور قلندرز نے محمد رضوان، کیمرون ڈیلپورٹ اور اینٹون ڈیوچ کا انتخاب کیا، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے خالد لطیف، محمد سمیع اور بریڈ ہیڈن جب کہ کوئٹہ گلیڈیئیٹر نے عمر گل، ذوالفقار بابر اور ٹائیمل ملز، پشاور زلمی نے تمیم اقبال، کرس جورڈن اور کامران اکمل اور کراچی کنگز نے عماد وسیم، بابر اعظم اور ریان مکلرن کو منتخب کیا۔

Share this article

Leave a comment