Friday, 29 November 2024


میری توجہ مسائل پر ہے ڈونلڈ ٹرمپ پر نہیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ میں ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ انھیں اب پروا نہیں کہ ان کے حریف رپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں بلکہ ان کی توجہ مسائل پر مرکوز ہوگی۔

ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ان کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بحث کی ہے، میں اب ان کی باتوں کا جواب دینے کے بارے میں سوچتی بھی نہیں۔‘

یہ بات انھوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران طیارے میں سوار صحافیوں کو بتائی۔
امریکی صدارتی انتخاب میں صرف 16 روز باقی ہیں اور زیادہ تر توجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے ساتھ جڑے تنازعات پر مرکوز ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز ایک مرتبہ پھر اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ جیسے ہی صدراتی انتخاب کے لیے جاری ان کی مہم کا اختتام ہوگا وہ ان تمام خواتین کے خلاف مقدمہ کریں گے جنھوں نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے یا غیر مناسب رویے کا الزام لگایا۔
ہلیری کلنٹن اس وقت رائے عامہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں تاہم حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فرق کو کم کر کے تقریباً چار فیصد پر لے آئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment