Friday, 29 November 2024


نصیر الدین شاہ نے پاکستان سے محبت میں ایسا کام کر ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ہندووں کی تنظیم مہاراشٹرا نو نیرمان سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے شدت پسند ہندووں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوں کے لیے ایک آسان ہدف ہے۔

انھوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی حمایت کی۔پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند نہیں کیں، ایسے میں فنکاروں کو دھمکیاں دینا اور ان پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔

Share this article

Leave a comment