Friday, 29 November 2024


پیمرا نے بھارتی مواد روکنے کیلئے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ شروع کردی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا نے آج سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔

پیمرا کے مطابق بھارتی مواد پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے متعلقہ ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کردیا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں متعلقہ آفسز کو ضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment