Friday, 29 November 2024


رشی کپور کا پاکستانی فلم میں کام کرنے سے انکار

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب رشی کپور سےبھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس بھارتی فلموں میں کام کرنے کےلئے باقاعدہ سرکاری اجازت نامے موجود تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔

پاکستانی اداکاروں نے اُڑی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا جو انہیں بہت بُرا لگا۔ البتہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ بھی جلد ہی حل ہوجائے گا۔ ’’ہمیں کسی غلط یا ناپسندیدہ چیز میں نہیں پڑنا چاہئے اور نہ اسے بڑھاوا دینا چاہئے؛ یہ دونوں ملکوں کےلئے خطرناک ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی سرکاری پابندی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا وہ اس معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہیں لیکن جو فلمیں پہلے بن چکی ہیں اُن پر پابندی لگانا درست نہیں کیونکہ ان پر بہت پیسہ لگ چکا ہے۔

Share this article

Leave a comment