Friday, 29 November 2024


مودی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں بھی ٹانگ اڑانے لگے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمان مخالف تو تھے ہی اب مذہبی معاملات میں بھی ٹانگ اڑانے لگے۔ تین طلاقوں کے مسئلے کو حل کرنا اپنا آئینی قرار دے دیا۔

کہتے ہیں مسلمان خواتین کو ان کا آئینی حق دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ خود تو سیاسی جلسے میں تین طلاقوں کے مسئلے کو چھیڑ کر نمبر بنانے کی کوشش کی لیکن دوسروں کو اس مسئلے پر سیاست کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کر دی۔

مودی سرکار نے تین طلاقوں سے متعلق اسلامی قوانین میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے جس کو بھارتی مسلمان مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دے رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment