Friday, 29 November 2024


عبداللہ عبداللہ کی کوئٹہ حملے کی مذمت

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی ہے،اور حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پیر کی رات پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے اورواقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر ہونے والے حملے میں 61 اہلکار شہید اور 117 زخمی ہوگئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment