Saturday, 30 November 2024


سعودی عرب اور قازکستان کے پرامن جوہری تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب اور قازکستان کے درمیان جوہری توانائی کے پر امن استعمال سے متعلق ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمجھوتے پر سعودی عرب کی جانب سے شاہ عبداللہ سٹی برائے جوہری اور قابل تجدید توانائی کے صدر ڈاکٹر ہاشم یمنی اور قازخ وزیر توانائی قنات بوزم بیوف نے دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتا قازکستان کے صدر نور سلطان نذر اے بائیوف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔انھوں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دونوں ملکوں میں مفاہمت کی ایک یادداشت اور تین سمجھوتے طے پائے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور مویشی بانی میں تعان سے متعلق ہے۔اس پر سعودی عرب کی جانب سے ماحول ،پانی اور زراعت کے وزیر عبدالرحمان الفاضلی اور قازکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر زراعت عسکر میرزاخ میتوف نے دستخط کیے۔ سعودی عرب اور قازکستان نے ایک دوسرے کو مطلوب افراد کی بے دخلی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک سمجھوتے سے بھی اتفاق کیا ہے۔اس پر سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ عبدالرحمان الربیعان اور قازخ پراسیکیوٹر ڑاقق آسانوف نے دستخط کیے تھے۔

Share this article

Leave a comment