Friday, 29 November 2024


پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ہو گیا


ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں کارکنان کی پکڑدھکڑ کیخلاف کراچی میں بھی احتجاج کا اعلان کردیا۔


پی ٹی آئی نے شاہراہ فیصل پر ایک ٹریک کوبند کرنے کافیصلہ کیا ہے اورا س ٹریک پر روڈ بلاک کرکے وفاقی حکومت اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا۔


پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر کراچی کی ٹریفک پولیس نے بھی متبادل پلان تیار کرلیا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کا مسئلہ نہ ہو۔

Share this article

Leave a comment