Friday, 29 November 2024


پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے،قمر زمان

ایمز ٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے


اور کسی بھی جماعت کے پرامن مظاہرے پر طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رویہ اور ضد کی وجہ سے پورے ملک کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نعرے لگا رہی ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں مگر وہ احتساب کے لیے تیار نہیں اور اس پر آواز اٹھانے والوں کے ساتھ طاقت کا استعمال کررہی ہے، انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ طاقت کے ذریعے معاملات مزید خراب ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسی بھی شہر کو بند کرنے پر ہمارا اختلاف ہے مگر آج تحریک انصاف کے یوتھ کنوونشن میں حکومت نے چڑھائی کی اور کارکنان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ طاقت اور دہشت گردانہ اقدامات سے گریز کیا جائے اور فوری طور پر پیپلزپارٹی کے احتساب بل کو منظور کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج کارروائی کر کے اپنے عزائم ظاہر کردئیے اور 2 نومبر سے قبل ہی اپنے لیے مسائل کھڑے کیے، حکومت ہر ادارے سے لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کو نہ روکا جائے اور گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Share this article

Leave a comment