Friday, 29 November 2024


ہیلری کے خلاف نیا محاز، سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ میں ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان کے بعد ہلیری کی ووٹروں میں مقبولیت دو درجے گر گئی۔

امریکی ٹی وی نے بتایاکہ نئے عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کی ٹرمپ پر برتری صرف دو پوائنٹس رہ گئی ہے جبکہ عوام میں ان کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ہونے والے سروے میں ڈیمو کریٹ امیدوار کو ٹرمپ پر بارہ فیصد برتری حاصل تھی۔

ہلیری کلنٹن نے فلوریڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز کی پھر سے تحقیقات کا اعلان غیر معمولی اور پریشان کن ہے۔ اس سے پہلے ہلیری نے ایف بی آئی سے ای میلز کے متعلق تمام معلومات جاری کرنے کا کہا تھا۔

Share this article

Leave a comment