Friday, 29 November 2024


بنگلہ دیش فتح کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب

ایمز ٹی وی (کھیل) بنگلاد دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ انگلینڈ کو 108 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

بنگلا دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگال ٹائیگرز کی جانب سے دوسری اننگز میں دیئے گئے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 100 رنز پر گری جب بین ڈکٹ 56 رنز پر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر بنگلا دیشی اسپنرز کا سامنا نا کر سکا اور پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ بین اسٹوکس نے 25 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے مہدی حسن رضا دوسری اننگز میں بھی چھائے رہے اور 6 انگلش بلے بازوں کا شکار کیا جب کہ 4 وکٹیں شکیب الحسن کے حصے میں آئیں۔

بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے 244 رنز بنائے اور 24 رنز کی سبقت حاصل کی، بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن رضا نے پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم تمیم اقبال کی سنچری اور مومن الحق کی نصف سنچری کی بدولت 296 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 273 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دی تھی۔

Share this article

Leave a comment