Friday, 29 November 2024


او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اپنے عہدے سے مستعفی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد بن امین مدنی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری طرف سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیر خزانہ ابراہیم العساف کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔ او آئی سی کے بیان کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایاد مدنی خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے تیونس میں ہونے والی او آئی سی میٹنگ میں ایاد مدنی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا جس پر مصر نے شدید احتجاج کیا تھا۔ دوسری طرف سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیر خزانہ ابراہیم العساف کو اپنے عہدے سے بر طرف کر دیا۔ سعودی عرب کو ان دنوں تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

Share this article

Leave a comment