Friday, 29 November 2024


روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ تعلقات کا انکشاف

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) روس کے کاونٹر انٹیلی جنس امور کے اماہر مغربی جاسوس نے امریکن خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات میں ہے اور ان سے ساز باز کی کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس امور کے مابر سابق جاسوس کی جانب سے ایف بی آئی کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو گزشتہ 5 برسوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے، انہیں تیار کر رہا ہے اور ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سابق جاسوس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بڑھانے کا مقصد مغربی اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ ڈالنا اور اسے توڑنا ہے اور اس منصوبے کی توثیق روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھی کر چکے ہیں۔مغربی جاسوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھی ماسکو سے انٹیلی جنس معلومات کا باقاعدگی سے روابط کا کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ خفیہ میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو کے متعدد دوروں کے دوران سمجھوتا بھی کر چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں بلیک میل بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ روس کے خفیہ ادارے نے امریکی صدارت کے لئے ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن سے متعلق ایک ڈوزیئر بھی تیار کیا ہے جس میں انہوں نے ہلیری کلنٹن کے متعدد دورہ ماسکو کے دوران ان کی خفیہ کال ریکاڑدنگ کی تفصیلات موجود ہے۔

Share this article

Leave a comment