Friday, 29 November 2024


ایوارڈ یافتہ فنکار گنزالو سوجو پاکستان کی کس چیز سے زیادہ متاثر ہوئے؟

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ارجنٹینا کے سفارت خانے نے ایوارڈ یافتہ فنکار گنزالو سوجو کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے کے جشن میں سترنگ گیلری میں پینٹنگز کی نمائش کے لیے مدعو کیا۔گنزالو سوجو نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اپنے پاکستان کے دورے کے تجربے کے حوالے سے بات کی۔ گنزالو سوجو کا کہنا تھا کہ 'میرا کام زیادہ تر سفر، رنگوں اور بادشاہی مسجد سے متاثر رہا، جس نے میری مصوری میں اپنی جگہ بنا لی'۔

پاکستان پہلی مرتبہ آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'میرا آرٹ 10 سال قبل پاکستان میں منعقد ایک شو میں پیش کیا گیا تھا، جس کا اہتمام سفارت خانے نے کروایا تھا، یہ پاکستان میں میرا پہلا دورہ ہے اور مجھے یہاں بےحد مزاح آرہا ہے، میں یہاں نہایت بہترین لوگوں سے ملا ہوں، پاکستان کو جیسا میڈیا میں پیش کیا جاتا ہے، وہ حقیقت میں ایسا بالکل نہیں، میں چیزوں کو اپنی نظر سے دیکھنا چاہتا ہوں، نہ کہ ایسی باتوں پر بھروسہ کروں جو دوسرے کہیں، میرے یہاں اور لاہور میں بہت اچھے دوست بن چکے ہیں اور میں دوبارہ یہاں ضرور آوں گا، اس بار میں نے 8 دنوں کی اس ٹرپ پر صرف مری، لاہور اور اسلام آباد دیکھا، اگلی بار میں زیادہ وقت نکال کر پورے پاکستان کا دورہ کروں گا'۔


اپنے سفر کے باعث کام کے متاثر ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ 'میں پہلے بہت سفر کرتا تھا، لیکن اب میرے دو بچے ہیں، اب وہ مجھے یاد کرتے ہیں، جب میں سفر کرتا ہوں، تو مقامات میرے زہن میں بیٹھ جاتے ہیں، جیسے اس بار میں نے لاہور کی بادشاہی مسجد دیکھی اور اس کے رنگ اور بنیادی نقش مجھے یاد ہوگیا ہے، میری ساری ٹرپس کا میرے کام پر گہرا اثر رہتا ہے'۔ پاکستان میں اپنا کام لانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ سینما سے بے حد متاثر ہیں اور ان کی تمام پینٹنگز میں بھی اس کی جھلک نظر آئے گی۔ لاہور میں موجودگی کے حوالے سے گنزالو سوجو نے بتایا کہ 'میں لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس میں ایک ورک شاپ کے لیے موجود تھا، یہاں کہ طلبہ نہایت باصلاحیت ہیں، ان بچوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا'۔

Share this article

Leave a comment