Friday, 29 November 2024


سینکڑوں مہاجرین ہلاک ہو گئے


ایمز ٹی وی(طرابلس) لیبیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی دو کشتیاں ڈوب جانے کے نتیجے میں سینکڑوں افرادہلاک ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے والی مسافر کشتیوں میں میں سوار کم ازکم 240افراد ڈوب گئے تاہم کشتی پر سوار 29 افراد کو بچا لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کی کشتی لیبیا کے ساحل سے 20 ناٹیکل میل پر سمندری لہروں کا شکار ہوئی حادثے میں بچ جانے والے افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

انٹرنیشنل اورگنائزیشن فار مائیگریشن نے مذکورہ بچ جانے والی خواتین کے حوالے سے ہی اپنے ایک بیان میں کہا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 240 ہے۔

مزید پڑھیں:کشتی الٹنے سے 28 تارکینِ وطن جاں بحق

اٹلی میں موجود آئی او ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اب تک خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کم سے کم 4200 مہاجرین خطرناک بحیرہ روم کی لہروں کا شکار ہو کر مختلف سمندری حادثات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 اپریل 2016 کو بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

Share this article

Leave a comment